ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہیجماڈی ٹول گیٹ پر عوامی احتجاج کے بعد ٹول وصولی عارضی طور پر روک دی گئی

ہیجماڈی ٹول گیٹ پر عوامی احتجاج کے بعد ٹول وصولی عارضی طور پر روک دی گئی

Sat, 11 Feb 2017 10:33:59    S.O. News Service

اڈپی 10؍فروری (ایس او نیوز) نیشنل ہائی وے 66کے توسیعی منصوبے کی ضمن میں ہیجماڈی کے علاقے میں قائم ٹول وصولی ناکہ پر جیسے ہی کام کاج شروع ہوا اور ٹیکس وصول کیا جانے لگا تو آس پاس سے بڑی تعداد میں عوام نے اس جگہ جمع ہوکر زبردست احتجاج کیا۔

کہتے ہیں کہ جمعہ کی رات سے ٹول وصولی شروع ہوئی تو صبح منھ اندھیرے عوام کا ہجوم ٹول گیٹ کے اطراف جمع ہوگیا اور ٹول وصولی کی مخالفت میں احتجاج کرنے لگا۔ احتجاجی مظاہرے کی خبر ملتے ہی نیشنل ہائی وے اتھاریٹیز، ریوینیوا و ر پولیس کے اعلیٰ افسران نے موقع پر پہنچ کر عوام کو سمجھانے اور حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کی۔امن و امان بگڑنے کی صورت میں قابو پانے کے لئے پولیس فورس تیار تھی۔ ضرورت پڑنے پراحتجاجیوں کو گرفتار کرکے لے جانے کے لئے 250پولیس والے اور درجنوں پولیس گاڑیاں موقع پر موجود تھیں ۔ عوام جب مخالفت پر بضد رہے تو تحصیلدار نے ڈپٹی کمشنر کے ساتھ میٹنگ کرکے اگلے اقدام کا یقین دلایا اور عارضی طور پر ٹول وصولی روک دی گئی۔مظاہرین نے وارننگ دی ہے کہ پیر کے دن طلباء کو شامل کرتے ہوئے ٹول وصولی کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔


Share: